Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / پونے زو میں نوجوان شیر کے انکلوژر میں کود پڑا

پونے زو میں نوجوان شیر کے انکلوژر میں کود پڑا

پونے 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیو گاندھی زوالوجیکل پارک میں ایک 25 سالہ نوجوان شیر کے انکلوژر میں کود گیا تاہم سکیوریٹی گارڈس اور جانوروں کا تحفظ کرنے والے تحفظ نے اُسے بناء کسی گزند پہنچے نکال لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایس بہران وانکھڈے زو میں جہاں شیر موجود ہیں، دیوار پر چڑھ کر اُس طرف کود گیا۔ وہ شیر کے قریب پہونچ گیا تھا یہاں تک کہ اُس نے اُسے چھوا بھی۔ اگر اُسے بچانے میں چند منٹ بھی تاخیر ہوتی تو شاید اُس کی جان چلی جاتی۔ وہ سفید شیروں کے حدود میں داخل ہونے کے بعد یہاں سے رائل بنگال ٹائیگر کے انکلوژر میں گھسنا چاہتا تھا تاہم اُس کی کوشش فوری ناکام بنادی گئی۔ زو کے عہدیداروں نے کہاکہ اِس شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں لگتا۔

TOPPOPULARRECENT