Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پونے میں بینک لاکرس سے 10 کروڑ روپئے نقد رقم برآمد

پونے میں بینک لاکرس سے 10 کروڑ روپئے نقد رقم برآمد

نئی دہلی ۔ /14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے کرنسی بندی کے بعد دولت جمع رکھنے اور ٹیکس سے بچنے کی تحقیقات کے سلسلے میں آج بینک آف مہاراشٹرا کی پونے میں واقع ایک برانچ کے کئی لاکرس کی تلاشی لی ۔ شہر کے پاروتی علاقے میں واقع اس برانچ کے لاکرس سے تقریباً 10 کروڑ روپئے کی رقم برآمد کی گئی جو 2000 روپئے کی نئی اور 100 روپئے کی پرانی کرنسی کی شکل میں موجود ہے ۔ انکم ٹیکس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ لاکرس ایک خانگی فرم سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بینک سے اس فرم کی اب تک کی رقمی لین دین کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔(مزید خبریں صفحہ 5 پر)

TOPPOPULARRECENT