Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / پونے میں یکم مئی کا آئی پی ایل میچ منعقد کرنے عدالت کی اجازت

پونے میں یکم مئی کا آئی پی ایل میچ منعقد کرنے عدالت کی اجازت

ممبئی ، 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے آج بی سی سی آئی کو یکم مئی کا آئی پی ایل میچ ممبئی انڈینس اور رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کے درمیان پونے میں منعقد کرنے کی اجازت دے دی، جبکہ ایک ہفتہ قبل اس نے خشک سالی سے متاثرہ مہاراشٹرا میں طے تمام مابعد 30 اپریل مقابلے دیگر مقامات کو منتقل کردینے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس ایم ایس کارنیک کی ڈیویژن بنچ نے یہ اجازت بی سی سی آئی کے جنرل منیجر (گیمز ڈیولپمنٹ) رتناکر شٹی کی داخل کردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دی، جس میں عدالت سے اپیل کی گئی کہ کرکٹ باڈی کو پونے میں پہلے سے طے شدہ یکم مئی کا میچ منعقد کرنے دیا جائے، کیونکہ اس کی دیگر مقام کو منتقلی میں کئی عملی دشواریاں درپیش ہیں۔ عدالت نے کہا: ’’بی سی سی آئی کی مصرحہ عملی وجوہات پر بطور استثناء یکم مئی کے میچ کو پونے میں منعقد کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT