Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پونے ٹسٹ کے اسراف پر بورڈ ارکان کو اعتراض

پونے ٹسٹ کے اسراف پر بورڈ ارکان کو اعتراض

ممبئی16 فروری (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے) تذبذب میں ہے کہ یہاں 23 فروری کو آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان مجوزہ ٹسٹ کے موقع پر سابق کھلاڑیوں کی تہنیت پیش کی جانی چاہئے یا نہیں کیوں کہ بورڈ کے سینئر عہدیداروں نے پونے ٹسٹ کے اسراف پر اعتراض کیا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ سینئر رکن مادھو رانا ڈے نے بی سی سی آئی کمیٹی کے انتظامیہ جس کی صدارت ونود رائے کررہے ہیں، انھیں ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے اسراف پر اعتراض کیا ہے اور لکھا ہے کہ ضلع کے نمائندوں کو مقابلے کے مشاہدے کے لئے فراہم کئے جانے والے پاسیس اور مہمان نوازی اسراف میں شامل ہے جو غیر ضروری اخراجات کو بڑھا رہے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ایم سی اے لودھا سفارشات کے علاوہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر بھی عمل آوری نہیں کررہی ہے۔تاہم انھوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے اِس ضمن میں مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔

 

سلیکٹروں کو متاثر کرنے کیلئے بہترین موقع : پانڈیا
ممبئی 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے آل راؤنڈر اور کل آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے وارم اپ مقابلہ کے لئے انڈیا اے ٹیم کی قیادت کرنے والے ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ وارم اپ مقابلے سلیکٹروں کو متاثر کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے پانڈیا نے کہاکہ یہ ہم تمام کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے اور خاص کر میرے لئے تو سنہری موقع ہے کہ میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ ٹسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT