Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / پونے کالج میں بھی مخالف قوم نعرے ‘ پرنسپل متنازعہ مکتوب سے دستبردار

پونے کالج میں بھی مخالف قوم نعرے ‘ پرنسپل متنازعہ مکتوب سے دستبردار

پونے 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فرگیوسن کالج پونے کے پرنسپل آر جی پردیشی نے آج اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہوںنے پولیس کو مکتوب روانہ کئے تھے ۔ کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے پولیس سے خواہش کی تھی وہ چند افراد کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے یہاں قوم مخالف نعرے لگائے تھے ۔ یہ نعرے ایسے وقت لگائے جانے کا الزام ہے جب بی جے پی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کی جانب سے جے این یو کی سچائی پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ مسٹر پردیشی نے اس سلسلہ میں اپنے بیان سے دستبرداری اختیار کرلی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس پروگرام میں قوم مخالف نعرے لگائے گئے تھے ۔ انہوں نے اس بیان کو ایک انسانی غلطی قرار دیا تھا جو ان سے مکتوب تحریر کرتے وقت سرزد ہوئی تھی ۔

پردیسی نے آج ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارہ کسی ایک فریق کی تائید کا متقاضی نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جو مکتوب انہوں نے پولیس کو روانہ کیا تھا وہ انتہائی پریشانی کے عالم میںتحریر کیا گیا تھا جبکہ کیمپس میں حالات نامساعد تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکتوب ان کے دفتر میں تیار کیا گیا تھا اور ان کے پاس اس مکتوب کا جائزہ لینے کا وقت نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکتوب ایک انسانی غلطی تھی اور اس کا مقصد کسی بھی فرد یا گروپ کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا کیونکہ ایک تعلیمی ادارہ کسی ایک فریق کی تائید کرنے میں یقین نہیں رکھتا ۔ انہوں نے کہا کہ جو مکتوب انہوں نے پولیس کو روانہ کیا تھا اس سے وہ دستبرداری اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملہ میں اگر کسی فرد کو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو وہ پر افسر دہ ہیں۔ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہونچانا نہیں تھا اور وہ اس بات میں یقین بھی نہیں رکھتے ۔

کنہیا کمار کو مدعو کرنے پر جرنلزم طلبا کو دھمکیاں
پونے 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) پونے کے ایک جرنلزم ادارہ میں بعض طلبا نے جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار کو دورہ کی دعوت دی تھی اور اب ان کا الزام ہے کہ انہیں ایسا کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے کارکن اومکار کدم پر الزام ہے کہ اس نے بعض طلبا کو دھمکی دی ہے جنہوں نے کنہیا کمار کو یہاں مدعو کیا تھا ۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ یہ مقدمہ دکن جمخانہ پولیس اسٹیشن میں درج ہوا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اومکار کدم نے جرنلزم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کرتے ہوئے ان طلبا کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے جنہوں نے کنہیا کمار کو کیمپس میں مدعو کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT