Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پونے کی نظریں عثمان خواجہ پر

پونے کی نظریں عثمان خواجہ پر

ممبئی ۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پونے سوپر جائنٹس نے فاف ڈوپلیسی کی جگہ آسٹریلیائی بیٹسمین عثمان خواجہ کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔سوپر جائنٹس کے کوچ اسٹیفین فلیمنگ نے کہاکہ ڈوپلیسی کو انگلی میں زخم کے باعث واپس علاج کیلئے جنوبی افریقہ بھیجنا پڑا لیکن ہمیں خوشی ہے کہ عثمان خواجہ ہماری ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کی موجودگی ٹیم کیلئے ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پونے سوپر جائنٹس فاف ڈوپلیسی سے قبل انگلش اسٹار بیٹسمین کیون پیٹرسن کی خدمات سے بھی محروم ہوچکی ہے جو بھی ٹخنے کے زخم کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ عثمان خواجہ ایک نہ صرف بائیں ہاتھ کے اوپنر ہیں بلکہ ان کی بیٹنگ کا انداز کافی جارحانہ ہے جوکہ ٹوئنٹی 20 کی تیز رفتار مانگ سے مطابقت بھی رکھتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT