Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پون کلیان کا ٹوئیٹر اکاونٹ ہیک

پون کلیان کا ٹوئیٹر اکاونٹ ہیک

حیدرآباد 17مئی (یواین آئی)تلگو فلموں کے مشہور اداکار و جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان کے ٹوئیٹر کے اکاونٹ کو ہیک کرلیا گیا۔ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیک کرنے پر ان کے دفتر کے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے ۔گزشتہ تین دن سے اداکار کا ٹوئیٹر اکاونٹ کام نہیں کر رہا ہے ۔پون کلیان نے ریاست کے سیاسی حالات پر ٹوئٹ کرنے کے لئے دو دن پہلے ٹوئیٹر اکاونٹ کھولا جس پر انہوں نے ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ میں تکنیکی خرابی کو محسوس کیا تاہم بعدازاں ان کے مکمل ٹوئیٹر اکاونٹ کو ہیکرس نے ہیک کرلیا۔انہوں نے بعدا زاں اس بات کا انکشاف کیا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ہیکرس ان کے اکاونٹ میں بعض قابل اعتراض پوسٹ بھی کرسکتے ہیں۔پون کلیان اپنے ٹوئیٹراکاونٹ کی بحالی کے سلسلہ میں ماہرین سے تبادلہ خیال میں مصروف ہیں۔ان کے اکاونٹ کو کس نے ہیک کیا ہے ، اس کی تفصیلات ہنوزمعلوم نہ ہوسکیں۔بتایا جاتا ہے کہ سائبر کرائم سے جناسینا کے لیڈررجوع ہوئے ہیں۔پون کلیان کسی بھی مسئلہ پر عموما ٹوئیٹر کے ذریعہ اپنے مداحوں اور پارٹی کارکنوں سے جڑتے تھے

TOPPOPULARRECENT