Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / پون کلیان کے مکان میں سرقہ کی کوشش ناکام

پون کلیان کے مکان میں سرقہ کی کوشش ناکام

حیدرآباد ۔ /22 اکٹوبر۔(سیاست نیوز) بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں واقع تلگو فلم کے مشہور اداکار پون کلیان کے مکان میں سرقہ کی ناکام کوشش کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے ایم ایل اے کالونی میں پون کلیان کے مکان میں تین مشتبہ افراد داخل ہونے کی ناکام کوشش کی جسے ان کے سکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادیا ۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوان رات دیر گئے تلگو فلم اداکار کے مکان میں سرقہ کی غرض سے داخل ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس کی ٹیم وہاں پہونچنے تک وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس واقعہ سے متعلق ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT