Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پون کلیا ن کی پارٹی ’جنا سینا ‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

پون کلیا ن کی پارٹی ’جنا سینا ‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ

حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلگو اداکار سے سیاستداں بننے والے پون کلیان کی پارٹی جنا سینا کو آج ریاستی الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا اور اسے مسلمہ سیاسی پارٹی قرار دیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے جنا سینا پارٹی کو کوئی مقررہ انتخابی نشان الاٹ کئے بغیر ایک سیاسی پارٹی کا موقف دیا ہے۔ اس رجسٹریشن کے ذریعہ پارٹی کو یہ اختیار نہیں ہوگا کہ وہ اپنے لئے کوئی خاص انتخابی نشان دینے کا اصرار کرسکے۔مقامی بلدیات کے انتخابات میں اگر اس پارٹی کے امیدوار کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں انتخابی نشان دینے میں ترجیح دی جائے گی۔
تلنگانہ میں بارش کا امکان
حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شمال مشرقی مانسون کے سرگرم ہونے سے آندھرا پردیش کے جنوبی ساحل اور رائلسیما میں آج بارش ہوئی۔ جنوبی خلیجی بنگال میں ہوا کے دباؤ کے باعث ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT