Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / پون ہنس ہیلی کاپٹر حادثہ ‘ دو پائلٹس ہنوز لاپتہ

پون ہنس ہیلی کاپٹر حادثہ ‘ دو پائلٹس ہنوز لاپتہ

ممبئی 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کا ) پون ہنس ہیلی کاپٹر کے ساحل ممبئی کے قریب بحیرہ عرب میں حادثہ کا شکار ہوجانے کے بعد بحریہ اور ساحلی گارڈز کی جانب سے دو لاپتہ پائلٹس کی تلاش کا کام جاری ہے لیکن اس میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ناکافی روشنی کی وجہ سے تلاش کا کام متاثر ہو رہا ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس ہیلی کاپٹر پر سوار دو پائلٹس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن ہم کو حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر کا دروازہ اور اس کے ملبہ کا کچھ حصہ ضرور دستیاب ہوا ہے جس سے کچھ امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT