Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / پوٹن کو ہیوگوشاویز امن انعام

پوٹن کو ہیوگوشاویز امن انعام

کاراکس ۔ 8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا کے صدر نکولس مادرو نے آنجہانی سوشلسٹ لیڈر ہیوگو شاویز کے اعزاز میں امن انعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پہلا ایوارڈ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو دیا جائے گا۔ مسٹر مادرو نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب اس کے پڑوسی ملک کولمبیا کے صدر جوآن مینوئل سینتوس کو امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ انھوں نے ملک میں پانچ دہائی سے چلی آ رہی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لئے ایف اے آرسي باغیوں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔مسٹر مادرو نے روسی فنکاروں کی طرف سے تیار شاویز کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اور کہا،’’میں نے امن اور خودمختاری کے لئے ہیوگوشاویز امن انعام کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔ انہوں نے پوتن کو امن کا علم بردار قرار دیتے ہوئے کہا،میرا خیال ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن ہیوگو شاویز ایوارڈ کے حقدار ہیں۔

روس پر سائبر پابندی لگانے کی ضرورت : امریکہ
واشنگٹن۔ 8 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی سینیٹ سائبر سیکورٹی ذیلی کمیٹی کے صدر نے کہا ہے کہ 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل روس کے سائبر حملے کو دیکھتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ریپبلکن سینیٹر کوری گارڈنر نے کہا کہ سائبر سیکورٹی اور اس پر مناسب طور پر کارروائی اور تحقیقات کے لئے ان کے ممبران کو اوباما انتظامیہ کی رضا مندی کی ضرورت ہو گی۔گارڈنر مشرقی ایشیا کے سینیٹ خارجہ تعلقات ذیلی کمیٹی، پیسیفک اور بین الاقوامی سائبر سیکورٹی کے صدر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT