Sunday , August 20 2017
Home / خواتین کا صفحہ / پوٹیٹو سیخ

پوٹیٹو سیخ

اجزا : آلو آدھا کیلو ابال لیں  چاول کا آٹا آدھا کپ ۔ دھنیا پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ ، زیرہ پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ ، دہی چار کھانے کے چمچے ، بیسن ایک کپ ، ہلدی ایک چائے کا چمچہ ، آئیل فرائی کرنے کیلئے نمک حسب ذائقہ سلاد کے پتے اور کھیرا گارنشنگ کیلئے لال مرچ پاوڈر ایک کھانے کا چمچہ ۔
ترکیب : ابلے ہوئے آلوؤں کے چار چار ٹکڑے کرلیں ۔ پھر ایک بڑے پیالے میں آلو کے ٹکڑوں کے ساتھ چاول کا آٹا ، دھنیا پاوڈر ، زیرہ پاؤڈر ، دہی ، بیسن ، ہلدی ، لال مرچ پاوڈر ، الائچی پاوڈر اور نمک شامل کرکے مکس کریں ۔ اب سیخوں پر ان آلوؤں کو پروئیں اور ڈیپ فرائی کرلیں ۔ اس منفرد اور مزیدار سینکس کو کھیرے اور سلاد کے پتوں کے ساتھ پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT