Monday , August 21 2017
Home / دنیا / پوپ فرانسس آج کیوبا پہنچیں گے

پوپ فرانسس آج کیوبا پہنچیں گے

ہوانا۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس آج کیوبا کے سہ روزہ دورہ پر روانہ ہوچکے ہیں ۔ دارالحکومت ہوانا میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ وہ تین راتیں کیوبا میں گزاریں گے۔کل اتوار کے روز ہوانا کے انقلاب اسکوائر پر پوپ فرانسس عوامی اجتماع سے خطاب کے علاوہ دعائیہ اجتماع کی قیادت کریں گے۔ کیوبا کے دارالحکومت میں ویٹیکن کے جھنڈے کے رنگ یعنی سفید اور زرد ہر طرف دکھائی دے رہے ہیں۔ سارے شہر میں پوپ کے پوسٹرز بھی آویزاں ہیں۔ شہر کے مرکزی کیتھڈرل کی تزیئن نو کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ شہر کی تقریباً تمام گلیوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ مرکزی شاہراؤں کی عمارتوں کو بھی رنگ و روغن سے نئی شکل دیدی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT