Friday , September 22 2017
Home / دنیا / پوپ فرانسس کا دورۂ میانمار اور بنگلہ دیش

پوپ فرانسس کا دورۂ میانمار اور بنگلہ دیش

وٹیکن سٹی ۔ 28 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس ماہ نومبر کے اواخر تک میانمار اور بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔ وٹیکن سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق پوپ فرانسس جو دنیا کے 1.2 بلین کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی قائد ہیں ، 27 تا 30 نومبر بدھ مذہب کے پیروکار ملک میانمار کا اور 30 نومبر تا 2 دسمبر مسلم بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے ۔ البتہ میانمار کا آج تک کسی بھی پوپ نے دورہ نہیں کیا ۔ یہ پوپ فرانسس کا پہلا دورہ ہے جبکہ سابق پوپ جان پال دوم نے 1986ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا ۔ یاد رہیکہ پوپ فرانسس نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے دفاع میں کئی بار اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جنہیں بدھسٹوں کے ظلم و جبر کا سامنا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT