Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / پوپ فرانسس کی فیڈل کاسترو سے ’غیر رسمی اور دوستانہ‘ ملاقات

پوپ فرانسس کی فیڈل کاسترو سے ’غیر رسمی اور دوستانہ‘ ملاقات

ہوانا۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اپنے پہلے دورے کے دوران کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو سے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے ہزاروں کے مجمع کے سامنے مذہبی رسم ’ماس‘ یعنی عشائے ربانی ادا کی تھی۔ ویٹیکن کے مطابق اس ’غیر رسمی اور دوستانہ‘ ملاقات میں دونوں شخصیات نے عالمی اور مذہبی حالات پر بات چیت کی ہے۔ ملاقات سے قبل پوپ فرانسس نے اپنے خطبے کے دوران کیوبا کے عوام پر زور دیا کہ وہ نظریات کے بجائے ایک دوسرے کی خدمت کریں۔ یہ پوپ کا ایسے جزیرے کا پہلا دورہ ہے جہاں کمیونسٹ حکومت ہے اور اس دورے کے بعد وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ ویٹیکن کے ترجمان فادر فیڈریکو لمبارڈی نے پوپ فرانسس اور فیدل کاسترو کے درمیان ہونے والی ملاقات کو چھوٹی سی ملاقات قرار دیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے کتابوں کا تبادلہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT