Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / پوپ فرانسس کے دورہ امریکہ پر سخت سیکوریٹی

پوپ فرانسس کے دورہ امریکہ پر سخت سیکوریٹی

واشنگٹن ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی قانون ساز کے مطابق پوپ فرانسیس آئندہ ماہ واشنگٹن اور دیگر امریکی شہریوں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ تاہم اس دورہ کو لیکر جن خطرات کا اظہار کیا جارہا ہے، امریکہ ان اندیشوں کو یکسر مسترد کردیا۔ پوپ فرانسس کو البتہ کس نوعیت کے خطرہ کا سامنا ہے، اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ ہوم لینڈ سیکوریٹی پر ہاؤس کمیٹی کے صدرنشین مائیکل میک کال نے بتایا کہ امریکی حکام پوپ فرانسس کی سیکوریٹی کو لیکر فکرمند ہیں کیونکہ پوپ کی آمد کے وقت ہی انہیں زبردست ہجوم کی جانب سے خیرمقدم کئے جانے اور ساتھ ہی ساتھ ان کے کسی بھی جلسہ میں عوام کا جم غفیر موجود ہوگا اور یہی موقع ہوتا ہے شرپسندوں کو اپنا کام کرجانے کا۔ اے بی سی کے ’’دھس ویک‘‘ ٹاک شو میں حصہ لیتے ہوئے میک کال نے کہا کہ پوپ فرانسیس ایک انتہائی دردمند دل رکھتے ہیں اور عوام کے ساتھ گھل مل جانا انہیں بیحد پسند ہے۔ جہاں عوام کا جم غفیر ہوگا وہاں سیکوریٹی کے مسائل بڑھ جاتے ہیں لہٰذا صورتحال کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ جیسے جیسے پوپ فرانسیس کے دورہ کی تاریخ قریب آتی جارہی ہے، ہم ان کے تحفظ کیلئے مزید چوکس ہوتے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ پوپ فرانسیس 22 ستمبر کو امریکہ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ واشنگٹن، نیویارک اور فلاڈلفیا کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT