Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / پوپ فرانسیس کے دورہ کے موقع پر کیوبا میں ہزاروں قیدیوں کو معافی

پوپ فرانسیس کے دورہ کے موقع پر کیوبا میں ہزاروں قیدیوں کو معافی

ہوانا ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کیوبا نے 1959 کے انقلاب کے بعد شاید پہلی بار قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو عام معافی دی ہے۔ سرکاری گرانماڈیلی کے مطابق چونکہ پوپ فرانسس اس کمیونسٹ ملک کا دورہ کرنے اولے ہیں، لہٰذا دورہ کو یادگار بنانے کیلئے خیرسگالی طور پر 3522 قیدیوں کو معافی دی جارہی ہے۔ اخبار کی اطلاع کے مطابق مقدس پوپ فرانسس کے دورہ پر جمہوریہ کیوبا کی سرکاری کونسل نے 3522 قیدیوں کو ان کے جیل کے ریکارڈس کو مدنظر رکھتے ہوئے جیسے ان کے جرائم کی نوعیت، جیل میں ان کا دیگر قیدیوں اور افسران کے ساتھ رویہ، سزا کس وقت سے شروع ہوئی اور صحت کی بنیادوں پر عام معافی دینے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT