Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / پوپ کے دورہ سے قبل اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم

پوپ کے دورہ سے قبل اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم

اقوام متحدہ ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک اقدام جس سے حکومت اسرائیل پریشانی کا شکار ہوسکتی ہے، فلسطینی وٹیکن کے پرچم کے ساتھ اپنا پرچم لہرانے کی تیاری کررہے ہیں۔ پوپ فرانسیس کے آئندہ ماہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرس کے دورہ کے موقع پر یہ اقدام ممکن ہے۔ اس نظریہ کے حامی امید کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرلے گی۔ پوپ کی آمد سے کچھ دیر پہلے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ میں اپنا پرچم لہرانے کی اجازت مل جائے گی۔ انہوں نے علی الاعلان کہا ہیکہ امریکہ یا اسرائیل کے کوئی بھی حلیف ممالک ان کے منصوبہ میں حائل نہیں ہوں گے۔ امکان ہیکہ اس سے پوپ فرانسیس کا پہلا دورہ امریکہ متاثر ہوگا۔ فلسطینیوں نے یہ تجویز ذرائع ابلاغ کے حوالہ کردی ہے جس کے تحت غیر رکن مبصر ممالک صرف دو ہیں۔ انہیں 193 رکنی اقوام متحدہ نے اپنا پرچم لہرانے کی اجازت دینی چاہئے۔ وٹیکن سٹی کی جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ امریکہ اور اسرائیل کی فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ اس سے امن معاہدہ کیلئے مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔ کئی ممالک نے فلسطینی مملکت کے قیام کی تائید کی ہے۔ ماہ مئی میں وٹیکن کے عہدیداروں نے بھی مملکت فلسطین کو تسلیم کرلیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اس معاہدہ کو ’’مایوس کن‘‘ قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT