Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / پوکھرن میں ہندوستان کی فضائی طاقت کا مظاہرہ

پوکھرن میں ہندوستان کی فضائی طاقت کا مظاہرہ

صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی تماشائیوں میں شامل
پوکھرن (راجستھان)۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تھارکے ریگستان میں آج ہندوستان نے اپنی فضائی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ اس مظاہرہ کے مشاہدین میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی بھی شامل تھے ۔جٹ لڑاکا طیاروں سکھوئی ، میراج ، مگ اور جاگوار طیاروں کی گھن گرج سے فضاء دہل رہی تھی ۔ عام حالات میں تھار ریگستان کی فضاء پرسکون رہتی ہے ۔ یہ ایک تاریخی مقام ہے جہاں کئی نیوکلیئر تجربے کئے جاچکے ہیں۔ ایک تجربہ 1989 ء میں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی برسراقتدار تھے ۔ آکاش میزائیل بھی یہیں سے پہلی بار ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے داغا گیا ہے تاکہ ہندوستانی فضائیہ کی طاقت کا مظاہرہ کیا جاسکے ۔ اس کی لڑاکا جٹ طیاروں ، ہیلی کاپٹرس اور بار برداری کے طیاروں کی صلاحیت کا مظاہرہ ایک زبردست فوجی مشق میں جس کا نام آہنی پنجہ 2016 رکھا گیا تھا ۔ ہند ۔ پاک سرحد کے قریب 6 مرکزی موضوعات کے تحت کیا گیا ۔ اس میں ہندوستانی فضائیہ نے اپنی دلیرانہ پیشرفت کے ذریعہ لڑاکا طیاروں کے پائلیٹس نے فضائیہ میں انقلابی تبدیلی پیدا کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT