Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / پُل انہدام واقعہ کی عدالتی تحقیقات، 9نعشیں دستیاب

پُل انہدام واقعہ کی عدالتی تحقیقات، 9نعشیں دستیاب

ماہد (مہاراشٹرا) 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی حکومت نے برطانوی دور کے پُل کے انہدام واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس واقعہ میں دو بسوں میں سوار 22 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ بچاؤ کاری ٹیمیں نعشوں کو تلاش کررہی ہیں۔ اب تک صرف 9 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ ساوتری ندی کے تیز بہاؤ والے پانی سے نعشوں کو نکالنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ ریاستی حکومت کی دو بسوں میں عملہ کے بشمول 22 افراد سوار تھے اور دیگر موٹر گاڑیاں بھی ندی میں بہہ گئیں۔ منگل کے دن شدید بارش کے باعث یہ ممبئی ۔ گوا ہائی وے پر واقع یہ قدیم پُل بھی پانی میں بہہ گیا تھا۔ ممبئی سے 170 کیلو میٹر دور ماہد مقام پر یہ حادثہ پیش آیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے 40 گھنٹوں بعد بھی صرف 9نعشیں ہی دستیاب ہوئی ہیں۔

 

فلمساز محمود فاروقی کو 7 سال کی سزائے قید
نئی دہلی۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے مشہور فلمسار محمود فاروقی کو گزشتہ سال ایک امریکی خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں 7 سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج سنجیو جین نے فاروقی کو مرتکب جرم قرار دیتے ہوئے اعظم ترین سزاء کا اعلان کیا جنہیں آج پولیس کی تحویل میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 44 سالہ فلمساز کے خلاف 50 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا تاکہ متاثرہ خاتون کو مناسب معاوضہ ادا کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT