Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹاخوں کی تیاری کے دوران دھماکہ، دو ہلاک، چار زخمی

پٹاخوں کی تیاری کے دوران دھماکہ، دو ہلاک، چار زخمی

وشاکھاپٹنم۔/17اگسٹ، (پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم کے موضع کتہ پلی میں پٹاخوں کی تیاری کیلئے استعمال کئے جانے والے خام مال میں اچانک دھماکہ کے نتیجہ میں بشمول ایک لڑکا دو افراد زندہ جھلس کر خاکستر ہوگئے اور دیگر چار افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ دیورا پلی پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر وائی مولی راؤ نے کہا کہ انا پرتی سے تعلق رکھنے والے جی ناگیشور راؤ نے یہ خام مال لایا تھا اوراس کو گاؤں میں واقع جھونپڑی نما سائبان میں رکھا تھا جہاں چھ تا سات افراد پٹاخے تیار کررہے تھے کہ خام مال میں دھماکہ ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں 16سالہ جی بجی اور 24سالہ کے رام بابو زندہ جھلس کر فوت ہوگئے۔
دیگر چار زخمی ہوئے جنہیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے اور دھماکہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT