Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹاخے جلانے کے دوران بلندی سے گرنے والے شخص کی موت

پٹاخے جلانے کے دوران بلندی سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے کے دوران عمارت کی بلندی سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 34 سالہ سنجے ٹھاکر عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹھاکر پیشہ سے لیبر جو صنعت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام مدھیہ پردیش بتایا گیا ہے ۔ وہ مکان کی دوسری منزل پر پٹاخے جلا رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT