Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹرول، ڈیزل ہوم ڈیلیوری تجویز کی مخالفت، جان و املاک کو سنگین خطرہ لاحق ہوگا

پٹرول، ڈیزل ہوم ڈیلیوری تجویز کی مخالفت، جان و املاک کو سنگین خطرہ لاحق ہوگا

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) پٹرول کی ہوم ڈیلیوری اسکیم کی عام طور پر مخالفت کی جارہی ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ گھروں تک پٹرول اور ڈیزل کا پہونچایا جانا خطرناک ہے۔ اس طرح گھروں میں رہنے والوں کی زندگیاں خطرہ میں پڑسکتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل گھروں تک پہونچانے کی تجویز مرکزی وزارت پٹرولیم نے پیش کی ہے۔ ریاستی سیول سپلائز حکام اور پٹرول پمپس مالکین نے جان و املاک کی حفاظت کے نقطہ نظر سے اس تجویز کی مخالفت کی ہے اور اندیشہ ظاہر کیاکہ اس کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اشرار پٹرول بم بناسکتے اور ایجی ٹیشن میں ان کا استعمال ہوسکتا ہے۔ اس اندیشہ کے تحت سال 2010 ء سے پلاسٹک بوتلوں میں فیول کی فروخت پر پابندی ہے۔ گھروں تک پٹرول اور ڈیزل کی سربراہی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کا ذخیرہ کیا جاسکتا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافہ کی صورت میں فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ شہروں میں جہاں ہمہ منزلہ عمارتیں ہیں جہاں ہزارہا خاندان مقیم ہیں، فلیٹس میں رکھے گئے فیول کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی حادثہ کی صورت میں ناقابل تصور تباہی ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT