Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر صارفین کو راحت دی جائیگی : حکومت

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ پر صارفین کو راحت دی جائیگی : حکومت

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرولیم اشیا پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے فیصلے کی مدافعت کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ اگر قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوتا ہے تو حکومت اپنی اس آمدنی کا فائدہ صارفین کو پہونچا سکتی ہے ۔ وزیر پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ وہ آج ایوان کو یہ تیقن دینا چاہتے ہیںکہ کہ اگر خام تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوتا ہے تو حکومت اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کے فوائد کو صارفین تک پہونچانے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول سے آزاد کرنے کے بعد کمپنیوں کی جانب سے اپنے طور پر فیصلے کئے جا رہے ہیںتاہم اگر کسی وقت خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت فی الحال ہونے والی آمدنی کے فوائد صارفین تک پہونچاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزام عائد کیا کہ جارہا ہے کہ اکسائز ڈیوٹی کے تحت حاصل ہونے والی آمدنی سے حکومت اپنے خزانے بھر رہی ہے یہ الزام نصف سچائی پر مبنی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT