Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / پٹرول ، ڈیزل سیس سے حکومت کو 21,054 کروڑ کی آمدنی

پٹرول ، ڈیزل سیس سے حکومت کو 21,054 کروڑ کی آمدنی

نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کو گزشتہ سال پٹرول اور ڈیزل پر عائد کردہ سیس کے ذریعہ مارچ 2015 ء کے ختم تک 21,054 کروڑ روپئے کی رقم حاصل ہوئی۔ منسٹر آف اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ پی رادھا کرشنن نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ یہ رقم گزشتہ سال 2013-14 ء میں وصول کی گئی 17,330.87 کروڑ روپئے سے 22 فیصد زیادہ ہے۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیس کو سنٹرل روڈ فنڈ ایکٹ کے تحت وصول کیا جاتا ہے اور یہ رقم قومی شاہراہوں کی ترقی و دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ دیہی سڑکوں کے فروغ کے لئے خرچ کی جاتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ حکومت جاریہ مالیاتی سال مختلف اسکیمات کے تحت 10,950 کیلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 

تعلیم کو تجارت بننے سے روکنے کی ضرورت : وی کے سنگھ
نئی دہلی 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تعلیمی نظام اس قدر جامع ہونا چاہئے کہ اس کے ثمرات چھوٹے چھوٹے دیہاتوں تک پہنچیں اور ماہرین کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس شعبہ کو تجارت بننے نہ دیں۔ مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے آج ماہرین تعلیم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے تعلیمی نظام میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں۔ نصاب تعلیم کو زیادہ تبدیل نہیں کیا گیا اور اس میں صرف معمولی تبدیلیاں لائی گئیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ماہرین تعلیم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس مسئلہ کا ایک ایسا حل تلاش کریں جو نظام تعلیم کے حق میں بہتر اور قوم کے لئے کارگر ہو۔

TOPPOPULARRECENT