Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کا امکان

پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ماہ مارچ سے قبل پٹرول اور ڈیزل پر پھر ایک بار اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کی خواہشمند ہے تاکہ مزید آمدنی کی حصولیابی کے ساتھ مالیاتی خسارہ کو 3.9 فیصد تک گھٹایا جاسکے۔ حکومت نے پہلے ہی مختصر مدت میں پٹرول اور ڈیزل پر تین مرتبہ اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث 10,000 کروڑ کی اضافی آمدنی (ریونیو) حاصل ہورہی ہے۔ حکومت نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب عالمی مارکٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ آرہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ حکومت نے پٹرول اور فی لیڈر 6.37 پیسے اور ڈیزل میں فی لیٹر 2 روپئے اکسائز ڈیوٹی بڑھادی تھی۔

TOPPOPULARRECENT