Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل پر اکسائیز ڈیوٹی میں اضافہ

پٹرول اور ڈیزل پر اکسائیز ڈیوٹی میں اضافہ

خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو فائدہ ، عوام محروم
نئی دہلی۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والی بھاری کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے فی لیٹر پٹرول پر اکسائیز ڈیوٹی میں 30 پیسے اور فی لیٹر ڈیزَ پر اس ڈیوٹی میں 1.17 روپئے کا اضافہ کردیا ہے جس سے حکومت کو 2500 کروڑ روپئے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ غیربرینڈیڈ پٹرول پر بنیادی اکسائیز ڈیوٹی کو فی لیٹر 7.06 روپئے سے بڑھاکر 7.36 روپئے اور فی لیٹر ڈیزل پر عائد اس شرح کو 4.66 روپئے سے بڑھاکر 5.83 روپئے مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ڈیوٹی میں اضافہ سے سال 2015-16ء کے دوران حکومت کو25,000 کروڑ روپئے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ خصوصی اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ڈیوٹی کی شمولیت کے ساتھ غیربرینیڈ پٹرول پر مجموعی اکسائز ڈیوٹی 19.36 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل پر یہ ڈیوٹی فی لیٹر 19.06 روپئے ہوجائے گی۔ برینڈیڈ پٹرول پر بنیادی اکسائز ڈیوٹی 8.24 روپئے کو بڑھاکر 8.54 روپئے مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح فی لیٹر برینڈیڈ ڈیزل پر موجودہ ڈیوٹی 7.02 روپئے کو بڑھاکر 8.19 روپئے کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT