Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل پر 2018 ء سے بھاری لیوی کا نفاذ؟

پٹرول اور ڈیزل پر 2018 ء سے بھاری لیوی کا نفاذ؟

نئی دہلی ۔ /5اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر دو روپئے اکسائیز ڈیوٹی میں کٹوتی کے ایک دن بعد وزارت فینانس کے ایک سینئر عہدیدار نے اشارہ دیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں سابق کی طرح اضافہ کیا جائے گا ۔ جبکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی ۔ حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ دونوں پٹرولیم اشیاء پر سے اضافی قدر ٹیکس (VAT) میں 5 فیصد کمی لائے تاکہ صارفین کو راحت مل سکے ۔ حکومت کی تازہ اکسائز ڈیوٹی کٹوتی سے 13000 کروڑ روپئے کا مالی نقصان ہورہا ہے ۔ اس لئے حکومت آئندہ سال 2018 ء کے اواخر میں پٹرول اور ڈیزل پر بھاری لیوی نافذ کرسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT