Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غیرمنصفانہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غیرمنصفانہ

عالمی مارکٹ میں پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ افسوسناک
نئی دہلی ۔ 17نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجوجنتادل نے آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ روپیہ اور ڈالر کی قدر کی بنیادوں پر ان قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح کا اضافہ غیرمنصفانہ ہے۔ اس نے اضافہ شدہ قیمت کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی لیڈر لوک سبھا بی مہتاب نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظرثانی سراسر ناقابل قبول ہے۔ جب عالمی تیل قیمتوں میں کوئی غیرمعمولی تبدیلی نہیں آئی ہے تو آخر ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا جارہا ہے۔ حکومت یہ اضافہ فی روپیہ ڈالر کی قدر کی بنیاد پر کررہی ہے جو منصفانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی روپئے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابل تبدیلی امریکی کرنسی کی طلب کی بنیاد پر ہے۔ آخر این ڈی اے حکومت یو پی اے کی پالیسی پر عمل پیرا کیوں ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں گذشتہ اتوار کو 36 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 87 پیسے لئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT