Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر یکم ؍ مئی سے روزانہ نظرثانی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر یکم ؍ مئی سے روزانہ نظرثانی

پہلے مرحلہ کے تحت بشمول ویزاگ، پانچ شہروں کاانتخاب، اندرون ایک ماہ ملک گیر توسیع
نئی دہلی۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے ترقی ی افتہ مارکٹس میں رائج عصری طریقہ کار کے مطابق ہندوستان میں بھی یکم؍ مئی سے بین الاقوامی قیمتوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ تبدیل کی جائے گی۔ ایندھن کے ریٹل اداروں انڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی)، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی این) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (ایچ پی سی ایل) جو ملک میں چلائے جانے والے تقریباً 58,000 پٹرول پمپس کے منجملہ 95 فیصد پمپس کے مالک ہیں، یکم ؍ مئی سے ملک کے پانچ منتخب شہروں میں ایندھن کی قیمتوں پر روزانہ نظرثانی کریں گے اور اس طریقہ کار کو بتدریج سارے ملک میں وسعت دی  جائے گی۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے چیرمین بی اشوک نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’بالآخر ہم بھی روزانہ بنیاد پر ملک کے تمام پمپس کو مارکٹ سے مربوط شرحوں کے مطابق بنائیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر روزانہ نظرثانی کے طریقہ کار پر سب سے پہلے پیڈوچیری، ویزاگ (اے پی)، ادئے پور (راجستھان)، جمشید پور (جھارکھنڈ) اور چندی گڑھ میں یکم ؍ مئی سے عمل آوری ہوگی۔ ملک کے دیگر شہروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کی واضح تاریخ نہیں بتائی گئی لیکن کہا گیا ہیکہ اندرون ایک ماہ ملک بھر میں یہ طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔ روزمرہ کی تبدیلی کے باوجود فی لیٹر پٹرول یا ڈیزل کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ صرف چند پیسوں کی کمی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔ فی الحال ملک میں ہر 15 دن میں ایک مرتبہ ایندھن کی قیمتوں پر نظرثانی کیا جارہا ہے لیکن اب اس کے بجائے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیت اور امریکی ڈالر کی قدر میں کمی بیشی کو ملحوظ رکھتے ہوئے روزمرہ کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT