Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام)پٹرول کی قیمت میں آج 5 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.26 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گذشتہ 6 ہفتوں کے دوران یہ چوتھا اضافہ ہے۔ دہلی میں آج نصف شب سے پٹرول کی قیمت موجودہ 65.60 روپئے سے بڑھ کر 65.65 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 53.93 روپئے سے بڑھ کر 55.19 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ 6 ہفتوں میں 4 مرتبہ مجموعی طور پر پٹرول کی قیمت میں 4.52 روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.72 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے بتایا کہ ایندھن کی بین الاقوامی قیمت اور روپیہ کی ڈالر کے مقابلہ شرح تبادلہ کی بنیاد پر یہ اضافہ کیا گیاہے۔

TOPPOPULARRECENT