Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی گراوٹ کی بناء پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی نمایاں کمی کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے کہ تیل کی کمپنیوں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہے۔ پٹرول اب دہلی میں 60.48 روپئے کی بجائے 59.98 روپئے فی لیٹر ہوگا ۔ اسی طرح ڈیزل 46.55 کی بجائے 46.09 فی لیٹر ہوگا ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے یہ بات بتائی ۔ ہندوستان جو کروڈ آئیل خریدتا ہے ، اس کی قیمت کل 34.39 ڈالر فی بیارل تھی جو 11 سال کے دوران اب تک کی سب سے کم قیمت ہے ۔ اس کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر نظرثانی کے دوران اس پہلو کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ حکومت کا یہ موقف ہے کہ روپئے اور ڈالر کے مابین توازن کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ روپئے کی قدر میں کل امریکی ڈالر کے مقابلہ گراوٹ آئی اور یہ 66.99 روپئے رہی جبکہ گزشتہ ماہ نومبر میں یہ اوسطاً 66.21 روپئے تھی۔

TOPPOPULARRECENT