Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر 16 جون سے ہر دن نظر ثانی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر 16 جون سے ہر دن نظر ثانی

حیدرآباد۔ 8 جون (این ایس ایس) عوامی شعبہ کی تیل کی کمپنیوں نے یکم مئی سے مختلف شہروں بشمول وشاکھاپٹنم میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر روزانہ کی اساس پرنظر ثانی شروع کی۔ اس اسکیم کی کامیابی کے بعد سارے ملک میں 16 جون سے ایندھن کی قیمت پر روزانہ نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے موثر میکانزم تیار کیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو ہر دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کے بارے میں معلومات ہوسکیں۔ اس غرض کیلئے اخبارات ، ریٹیل آؤٹ لیٹس کے علاوہ موبائیل ایپ پر ایس ایم ایس کے ذریعہ ہر دن نئی قیمت سے واقف کرایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT