Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پٹرول پر بحث و تکرار کے بعد قتل

پٹرول پر بحث و تکرار کے بعد قتل

حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پٹرول کے معاملہ پر بحث و تکرار کے بعد ایک شخص قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ چند غنڈہ عناصر نے پٹرول کے معاملہ میں بحث و تکرار کی اور اس کے بعد رات دیر گئے ٹولی کی شکل پر حملہ آور ہوگئے ۔ ان اشرار کا نشانہ ستمرا نگر میں واقع ایچ پی پیٹرول پمپ کا منیجر تھا جبکہ حملہ آور پٹرول پمپ ملازم کے ساتھی بتائے گئے ہیں ۔ اس پٹرول پمپ کے منیجر راجو پر رات دیر گئے ٹولی حملہ آور ہوگئی ۔ تاہم بیچ بچاؤ کرنے والا پٹرول پمپ کا کیشئر سنگامیشور اشرار کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ سنگامیشور پیشہ سے پٹرول پمپ کا کیشئر تھا اور کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات گیارہ بجے اس نے حساب اپنے منیجر کے حوالے کردیا اور اس دوران دوسرے کیشئر بالراج کے ساتھی پٹرول پمپ پہونچے اور پٹرول ڈالنے کے لئے دباؤ ڈالا تاہم اس نے انکار کردیا جس کے بعد بحث و تکرار ہوگئی اور وہ چلے گئے رات دیر گئے ایک ٹولی کی شکل میں آکر حملہ آور ہوگئے اور حملہ کردیا ۔ شدید زخمی حالت میں سنگامیشور کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT