Tuesday , March 28 2017
Home / ہندوستان / پٹرول پمپس پر کارڈ پے منٹ پر سرچارج اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں مسئلہ اُٹھایا

پٹرول پمپس پر کارڈ پے منٹ پر سرچارج اپوزیشن نے راجیہ سبھا میں مسئلہ اُٹھایا

نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں نے آج راجیہ سبھا میں پٹرول پمپس میں فیول کی خریدی کے لئے کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر لین دین کے سرچارج کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر نئے چارجس کا مسئلہ بھی اُٹھایا۔ وقفہ صفر میں اس مسئلہ کو چھیڑتے ہوئے نریش اگروال (ایس پی) نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈس کے ذریعہ خریداری پر کوئی فیول سرچارج  عائد نہ کرنے کے وعدے کے باوجود کسٹمرس سے دو فیصد تک فیس وصول کی جارہی ہے۔ بینکوں نے اے ٹی ایم سے چار مرتبہ سے زیادہ رقم نکالنے پر بھی فیس لگادی ہے۔ بینک کے بچت کھاتوں میں اقل ترین رقم کی عدم برقراری پر بھی چارجس عائد کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بینکوں نے ایسے چارجس پر نظرثانی کے لئے حکومت کے مشورے کو قبول نہیں کیا ہے۔

 

پاکستان و دیگر ملکوں سے تین سال میں 3300 مچھیروں کی رہائی
نئی دہلی 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی جانب سے گزشتہ تین سال میں جملہ 3,293 ہندوستانی مچھیرے رہا کردیئے گئے ہیں۔ وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ وی کے سنگھ کی راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے سب سے زیادہ ایک ہزار 753 ماہی گیروں کو 2014-16 ء کے دوران آزاد کردیا۔ جس کے بعد پاکستان نے 930اور بنگلہ دیش نے 610 مچھیروں کو آزاد کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT