Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹرول پمپس 16جون کو بند رہیں گے

پٹرول پمپس 16جون کو بند رہیں گے

حیدرآباد ۔ 12جون ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہر روز نظرثانی سے متعلق حکومت کے فیصلہ کے خلاف جاریہ ماہ 16جون سے ریسات بھر میں پائے جانے والے تمام پٹرول بنکس بند کردینے کا پٹرول بنکس مالکین اسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ۔ اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر ریاست میں احتجاج بھی منظم کرنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ پٹرول بنکس مالکین کے احتجاج کو نظرانداز کرنے کی صورت میں جاریہ ماہ 16جون سے ہی پٹرولیم کمپنیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی خریدی نہیں کی جائے گی ۔ روزانہ پٹرول و ڈیمل کی قیمتوں میں تبدیلی کے طریقہ کار سے دستبرداری اختیار نہ کئے جانے کی صورت میں پٹرول کی فروخت مکمل طور پر روک دی جائے گی ۔ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہر روز تبدیلی لانے سے متعلق حکومت کے فیصلہ کی عوام میں مخالفت کی جارہی ہے کیونکہ کس دن پٹرول و ڈیزل کی قیمت کیا رہے گی عوام واقف نہیں رہ سکیں گے جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا جبکہ پٹرول پمپس مالکین بھی غیریقینی صورتحال کا شکار رہیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT