Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / پٹرول کی قیمت میں اندرون دو ماہ 6 روپئے فی لیٹر اضافہ

پٹرول کی قیمت میں اندرون دو ماہ 6 روپئے فی لیٹر اضافہ

نئی دہلی ۔ /27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں جولائی سے اب تک تقریباً 6 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جو گزشتہ 3 سال کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 3.67 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ حکومت نے یومیہ اساس پر ایندھن کی قیمت میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔ تیل کی کمپنیوں نے ہر ماہ میں دو مرتبہ قیمت پر نظرثانی کا طریقہ کار ختم کردیا اور /16 جون سے روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر نظرثانی کی جارہی ہے ۔ اس کے بعد /3 جولائی سے قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ /16 جون کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 65.48 روپئے فی لیٹر تھی جو اب 70.33 روپئے ہوگئی ہے ۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو دہلی میں 54.49 روپئے فی لیٹر تھی جس میں ہر دن ایک تا 15 پیسے اضافہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT