Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / پٹرول کی قیمت میں 3.07 اور ڈیزل 1.90 روپئے فی لیٹر اضافہ

پٹرول کی قیمت میں 3.07 اور ڈیزل 1.90 روپئے فی لیٹر اضافہ

نئی دہلی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 3.07 روپئے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ اس طرح تین ماہ سے کمی کا رجحان ختم ہوا اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 1.90 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں آج نصف شب سے پٹرول کی قیمت موجودہ 56.61 روپئے سے بڑھ کر 59.68 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت بھی 46.43 روپئے سے بڑھ کر 48.33 روپئے فی لیٹر ہوجائے گی۔ جنوری سے مسلسل پٹرول کی قیمت میں کمی ہورہی تھی لیکن پہلی مرتبہ اس رجحان میں تبدیلی لائی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے کہا کہ بین الاقوامی تیل کی مارکٹ اور روپیہ۔ ڈالر شرح تبادلہ پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور مستقبل میں ایندھن کی قیمت کے تعین کا ان تبدیلیوں پر انحصار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT