Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی

پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کی کمی

نئی دہلی ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں آج 50 پیسے کی کمی کردی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ اس تبدیلی کے بعد پٹرول دہلی میں اب فی لیٹر 60.70 روپئے پر دستیاب ہوگا ۔ اس کی موجودہ قیمت 61.20 فی لیٹر ہے ۔ یکم ستمبر کے بعد پہلی مرتبہ پٹرول کی قیمت میں کمی لائی گئی حالانکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں بتدریج کمی آتی رہی ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی سے گریز کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT