Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کی کمی

پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے کی کمی

نئی دہلی ۔ 30 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی مارکٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں انحطاط کے پیش نظر حکومت نے آج فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کی کمی کردی ہے ۔ دہلی میں آج نصف شب سے فی لیٹر پٹرول 60.70 روپئے کی بجائے 60.48 روپئے ہوجائیگا جبکہ ڈیزل فی لیٹر 46.80 روپئے کے مقابل 46.55 روپئے ہوجائیگا ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے یہ اعلان کیا ۔ قبل ازیں 16 نومبر کو پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہندوستانی روپیہ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کٹوتی کے زیراثر ایندھن کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT