Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / پٹرول 1.34 روپئے اور ڈیزل 2.37 روپئے مہنگا

پٹرول 1.34 روپئے اور ڈیزل 2.37 روپئے مہنگا

نئی دہلی ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول کی قیمت میں آج 1.34 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ۔ دو ماہ کے دوران یہ لگاتار پانچواں اضافہ ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2.37 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ تیل کمپنیوں نے ان قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جس میں ریاستی ٹیکس شامل نہیں ہے ۔ قبل ازیں /5 اکٹوبر کو فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 14 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT