Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پٹرول 2.19 روپئے اور ڈیزل 98 پیسے فی لیٹر مہنگا

پٹرول 2.19 روپئے اور ڈیزل 98 پیسے فی لیٹر مہنگا

نئی دہلی 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹرول کی قیمت میں آج فی لیٹر 2.19 روپئے کا اضآفہ کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 98 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 17 مارچ کو پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3.07 روپئے کا اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1.90 روپئے کا اضافہ کیا تھا ۔ پٹرول کی قیمت میں یہ مسلسل دوسرے پندرھواڑہ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوںمیں مسلسل چوتھی مرتبہ اضافہ ہوا ہے ۔ فبروری کے بعد سے ڈیزل کی قیمت میں اب تک فی لیٹر 3.65 روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن نے بتایا کہ عالمی سطح پر قیمتوں اور روپئے ۔ ڈالر کی شرح تبادلہ کو دیکھتے ہوئے یہ اضافہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT