Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹنم کملا کر کو گورنر کوٹہ سے ایم ایل سی منتخب کرنے کا مطالبہ

پٹنم کملا کر کو گورنر کوٹہ سے ایم ایل سی منتخب کرنے کا مطالبہ

تحریک تلنگانہ اور مابعد تشکیل تلنگانہ جہدکار کی عظیم خدمت ، تلنگانہ بی سی ایکیا ویدیکا
حیدرآباد۔13فبروری(سیاست نیوز)تلنگانہ بی سی ایکیا ویدیکا کے قائدین نے ٹی آ رایس پارٹی کے سینئر قائد او رتلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والے پٹنم کملاکر کو گورنر کوٹہ سے رکن قانون ساز کونسل کے لئے منتخب کرنے کی چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو سے اپیل کی ہے ۔ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑہ میںمنعقدہ پریس کانفرنس میں تلنگانہ بی سی ایکیا ویدیکا کے ریاستی کنونیر ویمولہ نرسنگ گوڑ نے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے قیام سے لیکر علیحدہ ریاست کی تشکیل اور نئی ریاست میںٹی آر ایس پارٹی کو برسراقتدار لانے میں پٹنم کملاکر نے اہم رول اد اکیا ہے ۔ سال2001 تا 2015تک پٹنم کملاکر نہ صرف پارٹی کے لئے کام کرتے رہے بلکہ انہوں نے حیدرآباد سے لیکر دہلی تک علیحدہ تلنگانہ کے لئے جتنی تحریکات پیش آئے ہیںاس میںاہم رول اد اکیا ہے ۔ویمولہ نرسنگ گوڑ نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ صرف تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی ترقی کے لئے اپنے کملاکر کو گورنرکوٹہ سے ایم ایل سی منتخب کریں تاکہ ریاست میں پارٹی کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے ووٹرس میںاضافہ اور پارٹی کارکنوں کے حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔ اس موقع پر روشم بالو‘ سی نرسمہا‘روی‘ او ردیگر بھی موجودتھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT