Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / پٹنہ اور بھوج پور سے دو قیدی پولس کو چکمہ دے کر فرار

پٹنہ اور بھوج پور سے دو قیدی پولس کو چکمہ دے کر فرار

پٹنہ، 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے پٹنہ اور بھوج پور اضلاع سے دو قیدی کل رات پولس کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ۔پولس نے آج یہاں بتایا کہ دارالحکومت پٹنہ کے پیر بیور تھانہ علاقے میں واقع پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال سے کل دیر رات ایک قیدی ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ پولس کے مطابق ریلوے کی آن لائن امتحان میں گڑبڑی کے الزام میں گاندھی میدان تھانہ کی پولس نے کل بادل پاسوان کو گرفتارکیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ تھانہ حاجت پور میں قیدی نے بیمار ہونے کا بہانہ کیا جس کے بعد اسے پولس کی نگرانی میں علاج کے لئے اسپتال میں لایا گیا تھا۔ قیدی دیر رات پولس کو چکمہ دے کر ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔ بادل نالندہ ضلع کے نورسرائے تھانہ علاقے کا رہنے والا ہے ۔دوسری طرف آرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بھوج پور ضلع کے آرہ بلاک جیل کا زیر سماعت قیدی بیرو کمار نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد اسے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دیر رات پولس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ بیرو کو شراب فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پولس مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کررہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT