Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / پٹنہ میں اے ٹی ایم گارڈ کا قتل، لوٹ کی کوشش ناکام

پٹنہ میں اے ٹی ایم گارڈ کا قتل، لوٹ کی کوشش ناکام

پٹنہ۔ 10دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں دارالحکومت پٹنہ کے بہت محفوظ مانے جانے والے کوتوالی تھانہ علاقے کے موریہ لوک احاطے میں آج علی الصبح بدمعاشوں نے گارڈ کو قتل کر کے آٹومیٹک ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) سے نقد روپے لوٹنے کی کوشش کی۔دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ للن موہن پرساد نے یہاں بتایا کہ موریہ کمپلیکس میں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں علی الصبح کچھ بدمعاش داخل ہو گئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم میں تعینات گارڈ کندن (48) نے جب اس کی مخالفت کی توبدمعاشوں نے اسے چاقو مار کر قتل کر دیا۔مسٹر پرساد نے بتایا کہ گارڈ کے قتل کے بعد شاید گھبرا کر بدمعاش بغیر روپے لوٹے فرار ہو گئے ۔ہلاک شدہ کندن بدھ کالونی تھانہ علاقے کے لودی پور کارہنے والا تھا۔ انہوں نے بتایا گارڈ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔دیہی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گارڈ کے قتل کے معاملے میں کوتوالی تھانہ انچارج اویناش کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات اور بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے ۔ دریں اثناء برہم ہجوم نے کوتوالی پولیس اسٹیشن کے قریب دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک کو درہم برہم کردیا اور حکومت نعرے بلند کئے۔ انہوں نے کندن کے قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT