Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پٹنہ میں تنظیم انصاف کی سہ روزہ کانفرنس

پٹنہ میں تنظیم انصاف کی سہ روزہ کانفرنس

جناب سید عزیز پاشاہ تنظیم کا دوبارہ صدرانتخاب پر خطاب
حیدرآباد۔11ڈسمبر(سیاست نیوز)تنظیم انصاف کی پٹنہ میںمنعقدہ تین روز قومی کانفرنس کے موقع جناب سیدعزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا کو دوبارہ قومی صدر اورڈاکٹر اے اے خان کو جنرل سکریٹری منتخب کیاگیا۔ جبکہ پروفیسر شیروانی اور محترمہ راحیلہ پروین جے این یو کا نائب صدور کی حیثیت سے انتخاب عمل میںآیا۔کانفرنس سے صدارتی خطاب کے دوران جناب سید عزیز پاشاہ نے موجودہ مودی حکومت اور سابق کی کانگریس حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 20فیصدآبادی کاتناسب رکھنے والی مسلم اقلیت کے لئے بجٹ کا0.21حصہ تفویض کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میںپچھلے ڈھائی سالوں میںبڑھتی عدم روداری ‘فرقہ وارانہ واقعات اور عوامی مسائل کو نظرانداز کرنے کے واقعات میں تیزی کے ساتھ ہونے والے اضافے پر تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی یامودی حکومت کے خلاف بات کرنے والو ں پر غداری کا الزام عائد کیاجارہا ہے۔انہوں نے طلبہ کے ساتھ امتیازی سلوک اور تعلیمی اداروں میں فروغ پاتی زعفرانیت کو قومی سالمیت کے لئے سنگین خطرہ قراردیا۔ انہوں نے انصاف کی ریاستی یونٹوں پر زوردیا کہ وہ اس طرح کے اقلیتی مسائل کو لیکر ریاستی انتظامیہ پر دبائو کی حکمت عملی تیار کریں ۔وزیر اقلیتی امور حکومت بہار جناب عبدالغفور ‘ جناب شکیل احمد خان رکن اسمبلی چیرمن انتظامی کمیٹی تنظیم انصاف کانفرنس‘ جناب شمیم فیضی‘ اے اے خان‘ عبدالباری صدیقی‘ اتل کمار انجان کے علاوہ دیگر مہمان او رمیزبان مقررین نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ نواب غضنفر علی خان کے شکریہ پر کانفرنس کا اختتام عمل میںآیا۔

TOPPOPULARRECENT