Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پٹنہ ہائی کورٹ کی صد سالہ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت

پٹنہ ہائی کورٹ کی صد سالہ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت

پٹنہ۔/18فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) پٹنہ ہائی کورٹ کی صد سالہ تقاریب کا اختتام 12 مارچ کو عمل میں آئے گا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر پٹنہ ہائی کورٹ کی صد سالہ تاریخ سے لیزر شو اور دستاویزی فلم پیش کی جائے گی۔ رجسٹرار جنرل پٹنہ ہائی کورٹ مسٹر ونود کمار سنہا نے بتایا کہ ہم پرائم منسٹر آفس سے مسلسل ربط میں تھے جنہوں نے صدسالہ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت کی توثیق کردی اور اختتامی تقریب کو شایان شان طریقہ سے منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ 11مارچ کو کلچرل پروگرام اور ڈِنر ( ضیافت ) کا اہتمام کیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے گزشتہ سال 18اپریل کو پٹنہ ہائی کورٹ کی صد سالہ تقاریب کا افتتاح کیا تھا۔ ہائی کورٹ کی عمارت فن تعمیر کا شاہکار تصور کی جاتی ہے، برقی قمقموں سے سجانے پر اس کا حُسن دوبالا ہوگیا۔اس عمارت کا سنگ بنیاد یکم ڈسمبر 1913کو وائس رائے لارڈ چارلس ہرڈنگ نے رکھا تھا اور افتتاح بھی انہوں نے 3فبروری 1916 کو کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT