Thursday , April 27 2017
Home / Top Stories / پٹھان کورٹ میں دراندازی کی کوشش ناکام ’ بی ایس ایف کی فائرنگ میں مشتبہ شخص ہلاک

پٹھان کورٹ میں دراندازی کی کوشش ناکام ’ بی ایس ایف کی فائرنگ میں مشتبہ شخص ہلاک

چندی گڑھ: پنجاب کے ضلع پٹھان کورٹ میں بھینڈا پوسٹ بی ایس ایف نے ایک مشتبہ شخص کو گولی مارکر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔پٹھان کورٹ میں متعین ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ علاقے بامیال میں سرحدی باڑ کے قریب کل شب ایک شخص کو بی ایس ایف عملہ نے گولی مارکرہلاک کردیا۔

درایں اثناء پٹھان کورٹ میں ایک مقامی شہری نے ادعا کیاہے کہ 3تا4افرادپرمشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا ہے۔جس کے بعد پنچاب پولیس اور ہماچل پردیش کی سرحد پرپہاڑ ی علاقے میں تلاشی مہم کے لئے 250سکیورٹی عملہ بشمول ایس ڈبلیو اے ٹی کمانڈوز کوطلب کرلیاگیا۔

واضح رہے کہ جاریہ سال ماہ جنوری میں پٹھان کورٹ میں خوفناک دہشت گرد حملہ کیاگیا تھاجبکہ مسلح عسکریت پسندوں نے سرحد پار سے آکر فضائی اڈہ کو نشانہ بنایا تھا۔

علاوہ ازیں گذشتہ سال 27جولائی کو پنجاب کے دینا نگر (گرداسپور) میں عسکریت پسندوں نے حملہ کردیاتھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT