Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ ، کٹھوا اور سامبا دہشت گرد حملوں میں یکسانیت: این آئی اے

پٹھان کوٹ ، کٹھوا اور سامبا دہشت گرد حملوں میں یکسانیت: این آئی اے

نئی دہلی 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے جو پٹھان کوٹ فضائیہ کے فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کررہی ہے، آج جموں کے اضلاع کٹھوا اور سامبا کا دورہ کیا جہاں پولیس اور فوج کے کیمپوں پر گزشتہ سال دہشت گرد حملے کئے گئے تھے۔ این آئی اے نے ادعا کیاکہ جموں کے اِن دونوں کیمپوں پر دہشت گرد حملوں اور پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے فوجی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملے میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ محکمہ کی ایک ٹیم نے سامبا کا دورہ کیا جو جموں ۔ پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT