Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پٹھان کوٹ حملہ، این آئی اے کی آئندہ ہفتہ چارج شیٹ

پٹھان کوٹ حملہ، این آئی اے کی آئندہ ہفتہ چارج شیٹ

نئی دہلی ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پٹھان کوٹ ہوائی اڈہ پر ہوئے دہشت گرد حملے کے ضمن میں این آئی اے آئندہ ہفتہ ایک جامع چارج شیٹ داخل کرسکتی ہے، جس میں پاکستان میں سرگرم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر اور ان کے بھائی رؤف اصغر کے نام بحیثیت ملزمین شامل کئے جاسکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہیکہ ہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے میں جیش محمد کے رول کو اس چارج شیٹ میں اجاگر کیا جائے گا اور اس خوفناک تنظیم کے ناپاک منصوبوں کا حوالہ دیا جائے گا۔ پٹھان کوٹ حملوں کے فوری بعد رؤف نے ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے ہوئے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس (حملے) میں اپنے بھائی مسعود اظہر کے رول کی بھرپور ستائش کی تھی۔ اظہر کو 1999ء کے دوران واجپائی دورحکومت میں انڈین ایرلائنس کے ایک مغویہ طیارہ میں سوار مسافرین کے بدلے رہا کروایا گیا تھا۔ پٹھان کوٹ میں 2 جنوری کو ہوئے دہشت گرد حملوں میں مسعود اظہر کا رول ثابت کرنے ہندوستان بین الاقوامی اداروں میں این آئی اے کی اس چارج شیٹ کو پیش کرسکتا ہے۔ جیش محمد اور اس کے سربراہ مسعود اظہر کے خلاف جارحانہ سفارتی مہم چلانا ہندوستان کیلئے اب اس لئے بھی ضروری ہوگیا ہے کیونکہ ان دونوں کو اقوام متحدہ کی تحدیدات کی فہرست میں شامل کرانے ہندوستان کی کوششوں میں چین کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT